15 دسمبر 2016 - 12:05
ہیومن رائٹس واچ: نائیجیریا کے شیعوں کے خلاف تشدد بند کیا جائے

ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ نائیجیریا کے حکام کو چاہئے کہ اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کی پرتشدد سرکوبی کا سلسلہ بند کریں اور اس گروہ کے رہنما کو رہا کر دیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے بدھ کو نیویارک میں ایک بیان میں کہا ہے کہ دسمبردو ہزار پندرہ میں نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کی سرکوبی، جارحیت تھی اور نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ ابراہیم الزکزکی اور ان کی بیوی، مقدمہ چلائے بغیر جیل میں بند ہیں- ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ نائیجیریا کے حکام کو ہر اس شخص سے جواب طلب کرنا چاہئے جس نے تحریک اسلامی کے اراکین پر مظالم اور ان کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے- ہیومن رائٹس واچ نے اس سے قبل اس قتل عام کو ناقابل جواز اور اس کی آزادانہ و غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائے جانے کا مطالبہ کیا تھا- نائیجیریا کے مسلمانوں نے بھی تحریک اسلامی کے رہنما آیت اللہ زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے- نائیجیریا کی فوج نے دسمبر دو ہزار پندرہ میں شمالی کادونا کے شہر زاریا میں ایک امام بارگاہ پر حملہ کرکے بڑی تعداد میں عزاداروں کو شہید اور زخمی کر دیا تھا جبکہ تحریک اسلامی کے رہنما اور ان کی اہلیہ کو نہایت زخمی حالت میں گرفتار کرکے جیل بند کر دیا-

۔۔۔۔۔۔۔

/169